جھارکھنڈ میں منریگا مزدوروں کو اب روزگار کے ساتھ ساتھ حکومت کی مختلف بیمہ اور پنشن سے متعلق منصوبوں کا بھی فائدہ مل سکے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقیات نے سبھی ضلع کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کو خط کے ذریعہ ہدایات جاری کیے ہیں۔ دیہی ترقیات محکمہ کے سکریٹری منیش رنجن نے سبھی ضلعوں کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ منریگا مزدوروں اور ان کے کنبہ کو معاشی طور سے مضبوط کرنے کے لیے انھیں مرکزی حکومت کی پنشن اور بیمہ منصوبوں سے جوڑنے کے لیے مہم چلائی جائے۔
Published: undefined
محکمہ نے ہدایت دی ہے کہ ریاست میں 100 دن کے روزگار دینے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو اٹل پنشن منصوبہ، وزیر اعظم سیکورٹی بیمہ منصوبہ اور وزیر اعظم جیون جیوتی منصوبہ سے جڑنے کے لیے مختلف سطح پر عوامی بیداری مہم چلائی جائے۔ ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ مہاجر مزدوروں کو انہی کے گاؤں میں روزگار ملے، یہ یقینی بنایا جائے۔
Published: undefined
محکمہ کے سکریٹری منیش رنجن نے کہا کہ ’روزگار بھی، زندگی بھی‘ کے فارمولے پر حکومت سبھی منریگا مزدوروں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اضلاع میں 41 لاکھ 63 ہزار 806 مزدور کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کام کے دوران یا حادثہ میں موت ہونے یا زخمی ہونے والے منریگا مزدوروں کو حکومت امدادی رقم کی شکل میں بالترتیب 75000 اور 37500 روپے دیتی ہے۔
Published: undefined
اس منصوبہ کا فائدہ اب تک ریاست کے مزدوروں کے اہل خانہ کو مل رہا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ فائدہ لاتیہار ضلع کے مزدور کے کنبہ کو ملا ہے۔ یہاں 17 مزدوروں کے گھر والوں کو امدادی رقم کی شکل میں فائدے دیئے گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر گریڈیہہ اور تیسرے نمبر پر چترا ضلع ہے۔ گریڈیہہ میں اب تک 10 اور چترا میں 8 منریگا مزدوروں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دی جا چکی ہے۔ اسی طرح سمڈیگا میں ایک، کھونٹی میں تین، دیوگھر میں تین، گوڈا میں دو، رام گڑھ میں ایک، پلاموں میں دو، لوہردگا میں ایک، گملہ میں 6، رانچی میں 6، دھنباد میں دو اور کوڈرما میں ایک منریگا مزدور کی موت کے بعد ان کے گھر والوں کو حکومت کی سطح پر 75000 روپے کی معاشی مدد کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز