میزورم میں ایزول کے مضافات میں پتھر کی کان منہدم ہونے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح علاقے میں مسلسل بارش کے درمیان پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے جنوبی مضافات میں میلتھام اور ہلیمان کے درمیانی علاقے میں صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق ایک لاش نکال لی گئی ہے جبکہ کئی دیگر افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے یہ کام متاثر ہو رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنتھر میں نیشنل ہائی وے 6 پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایزول ملک کے باقی حصوں سے الگ تھلگ ہو گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی بین ریاستی شاہراہیں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی ہیں۔ اس دوران بارش کی وجہ سے ریاست کے تمام اسکول بند کر دیئے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز