قومی خبریں

میزورم انتخابات: ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کی جائے، گرجا گھروں کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

میزورم میں سیاسی جماعتوں، گرجا گھروں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ 3 دسمبر کی مجوزہ ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کو تبدیل کر دیا جائے

<div class="paragraphs"><p>گرجا گھر کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

گرجا گھر کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

آئیزول: میزورم میں سیاسی جماعتوں، گرجا گھروں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ 3 دسمبر کی مجوزہ ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کو تبدیل کر دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ 3 دسمبر کو اتوار ہے، جو عیسائیوں کے لیے مقدس ہے اور اس دن تمام شہروں اور دیہاتوں میں عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ میزورم کی 40 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر (اتوار) کو ہوگی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں، میزورم کوہران ہرویتوتے کمیٹی، این جی او کوآرڈینیشن کمیٹی، اہم سول سوسائٹی تنظیموں کا ایک گروپ، مختلف طلبہ تنظیموں، میزورم پیپلز فورم، ایک چرچ کے زیر اہتمام الیکشن مانیٹرنگ باڈی نے مشترکہ طور پر ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر مدھوپ ویاس کے توسط سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

میزورم اور چار دیگر ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ کے لیے 9 اکتوبر کو انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سے تمام سیاسی جماعتیں، این جی اوز بشمول ینگ میزو ایسوسی ایشن، چرچ باڈیز اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں گنتی کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Published: undefined

گنتی کی تاریخ کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے درجنوں خطوط اور یادداشتیں الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ اتوار کا دن عیسائیوں کے لیے ایک مقدس دن ہے، اور پورا دن ریاست بھر میں چرچ کی خدمات کے لیے وقف ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق میزورم کی تقریباً 87 فیصد آبادی عیسائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined