نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج رافیل جیٹ سودا گھپلہ، آسمان چھوتی قیمتیں اور پبلک سیکٹروں کی کمپنیوں کی فروخت پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے عوام دشمن اقدامات کرنا اس کی شناخت بن چکی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ایندھن اور خوردنی تیلوں کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں اور حکومت نجکاری کو فروغ دے کر اور رافیل جیسے سودوں میں اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’دوستوں والا رافیل ، ٹیکس وصولی - مہنگا تیل۔ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ - پبلک سیکٹر بینک کی اندھی سیل۔ سوال کریں تو جیل ہے۔ مودی سرکار __ ہے!"
Published: undefined
وہیں گزشتہ روز کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے 'رافیل' معاہدے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں رافیل ڈیل، مودی حکومت کا نام لیا گیا ہے۔ جس کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا تھا کہ سچ کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا، 'موڈیہ' کے برخلاف #رافیل گھوٹالہ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز