قومی خبریں

چار جون کو متر منڈلی، منتری منڈل اور میڈیا منڈل سب بدل جائیں گے: اکھلیش یادو

بلیا میں انتخابی ریلی میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی زبان میں تبدیلی ان کے رویے کو ظاہر کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / ’ایکس‘&nbsp;samajwadiparty@</p></div>

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / ’ایکس‘ samajwadiparty@

 

 لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بلیا میں ایک انتخابی جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بہت کم دن رہ گئے ہیں، 30 تاریخ کو انتخابی مہم ختم ہو جائے گی، یکم جون کو ووٹنگ ہوگی اور 4 جون کو ’متر منڈلی‘ (دوستوں کا حلقہ)، منتری منڈل (وزارتی کونسل) اور میڈیا منڈل (میڈیا والوں کا حلقہ) سب بدل جائیں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی زبان میں تبدیلی ان کے رویے کو ظاہر کر رہی ہے۔ ان کی زبان سے پتہ چل رہا ہے کہ اس بار وہ اتر پردیش میں منھ کے بل گرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال سے بی جے پی کی حکومت نے ہمیں، آپ کو اور سب کو دھوکہ دیا ہے۔ 10 سال پیچھے جا کر دیکھیں تو ان بی جے پی والوں کی ہر بات جھوٹی نکلی اور ان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم مرکز میں خالی پڑی تیس لاکھ نوکریوں کو نہ صرف پُر کریں گے بلکہ اگنی ویر اسکیم کو بھی ختم کریں گے۔ اگنی ویر اسکیم ختم ہو جائے گی اور اگر عمر میں چھوٹ دینی ہوگی تو فوج کی بھرتی میں اس کا انتظام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب جہاں ہمارے اور آپ کے مستقبل کا انتخاب ہے تو وہیں یہ آئین و جمہوریت کے تحفظ کا بھی انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کا جو تعاون ملا ہے وہ بھروسہ دلاتا ہے کہ جو لوگ آئین تبدیل کرنے نکلے ہیں، ان کو عوام تبدیل کر دے گی۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ جب انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی تو ہم آپ کی پرانی پنشن بحال کریں گے، ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے۔ ہم غریبوں کے  مفاد میں فیصلے لیں گے تاکہ انہیں سستے داموں قرض مل سکے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اس بار اتنی گنتی بڑھنے جا رہی ہے کہ ابھی تک کا سماجوادیوں کا ریکارڈ ٹوٹنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہوجن سماج کے ساتھیوں سے کہوں گا کہ یہ لڑائی بہت بڑی ہے، آپ لوگ انڈیا الائنس کی مدد کر دینا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined