قومی خبریں

راہل گاندھی کی طرف سے متھن کو ملا خوبصورت تحفہ، سیلون پر پھر آنے کی دیں گے دعوت

سرپرائز گفٹ میں شیمپو چیئر، ہیئر کٹنگ چیئر اور انورٹر بیٹری ملنے سے بے انتہا خوش سیلون مالک متھن نے کہا "یہ تحفہ ہماری زندگی کے لیے بیش قیمت ہے، اسے ہم ہی نہیں ہماری نسلیں بھی یاد رکھیں گی"۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی سیلون میں ٹریمنگ کرواتے ہوئے (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

راہل گاندھی سیلون میں ٹریمنگ کرواتے ہوئے (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

 

لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے رائے بریلی میں ایک سیلون والے کے یہاں داڑھی اور بال کٹوائے تھے، جس کا ویڈیو خوب وائرل ہوا تھا، اب اس سیلون والے کو راہل کی طرف سے ایک سرپرائز گفٹ ملا ہے۔ گفٹ میں ایک شیمپو چیئر، دو ہیئر کٹنگ چیئر اور ایک انورٹر بیٹری شامل ہے۔ راہل گاندھی کی طرف سے ملے اس تحفہ کو حاصل کرکے سیلون مالک متھن پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

Published: undefined

متھن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلون کا سامان آنے کے بعد ان کا کاروبار اور بڑھے گا۔ اس کے لیے ان کا (راہل) جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ یہ تحفہ ان کی زندگی کے لیے بیش قیمت ہے۔ اسے ہم ہی نہیں ہماری نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

Published: undefined

متھن نے راہل گاندھی کی دوبارہ کٹنگ اور داڑھی بنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنی دکان پر بلانے کے لیے دعوت بھیجنے کی بات بھی کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی دکان پر دوبارہ آئیں گے تو ان کی خوش قسمتی ہوگی۔ جس کرسی پر بیٹھ کر انہوں نے بال کٹوائے ہیں، وہ دکان میں رہے گی۔ اسی سے ہمارے دن سدھرے ہیں اور کاروبار بڑھا ہے۔ اب نیا سامان آنے کے بعد منافع میں اور اضافہ ہونے کی امید ہے۔ راہل کا تحفہ ملنے کے بعد متھن کے سیلون میں دن بھر گاہکوں کی بھیڑ رہی اور تقریباً 50 لوگ پہنچے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران 13 مئی کو بیسوارا انٹر کالج کے میدان میں انتخابی جلسہ کو خطاب کرنے کے بعد واپسی کے وقت راہل گاندھی اچانک لال گنج کے برجندر نگر محلے میں سیلون چلانے والے متھن کی دکان پر پہنچ گئے تھے۔ ہہاں پر انہوں نے متھن سے بال کٹوائے اور داڑھی کی سیٹنگ کرائی۔ اس دوران متھن کے ساتھ راہل کی خوب بات چیت بھی ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined