مشہور و معروف فلم اداکار متھن چکرورتی کو بی جے پی میں شامل ہوئے ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں اور ان کے لیے پریشانیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب ختم ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی سے مغربی بنگال پولیس نے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متھن سے مغربی بنگال انتخابی تشہیر کے دوران ان کی تقریر کو لے کر پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بنگال انتخاب میں متھن چکرورتی پارٹی کے ’اسٹار کمپینر‘ تھے۔ بی جے پی میں شمولیت کے بعد متھن نے 7 مارچ کو ایک تقریر کی تھی جس کو لے کر ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پوچھ تاچھ سے بچنے کے لیے متھن چکرورتی نے عدالت میں عرضی بھی داخل کی تھی، لیکن انھیں پولیس کی پوچھ تاچھ میں تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ متھن چکرورتی کے خلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ متھن چکرورتی کی تقریر کی وجہ سے ہی مغربی بنگال الیکشن ختم ہونے کے بعد تشدد بھڑکا۔ اس معاملے میں متھن نے کہا کہ تقریر کے دوران انھوں نے صرف اپنی ہی فلموں کے ڈائیلاگ دہرائے تھے جس کا حقیقی معنوں میں کوئی خاص اہمیت نہیں تھی۔ دراصل متھن چکرورتی نے اپنی تقریر کے ایک حصے میں کہا تھا کہ ’’میں تمھیں ماروں گا یہاں اور تمھارا جسم قبرستان میں ملے گا۔‘‘ متھن چکرورتی کی انتخابی تقریر کے دوران لوگ خوب تالیاں بجاتے ہیں۔ وہ اپنی تقریر کے دوران یہ بھی کہتے ہیں کہ مجھے بغیر زہر والا سانپ سمجھنے کی بھول مت کرنا، میں اصلی کوبرا ہوں، جو آپ کو ڈستا ہے تو آپ فوٹو بن جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز