نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش میں سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور پولیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈال کر مجرموں کو بچانے کا کھیل کھیل رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنا اچھی طرح جانتی ہے اور یوگی حکومت کے تحت ایجنسیوں کو بے قصور لوگوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاستی پولیس نے جان بوجھ کر ایک ملزم کو بچانے کے لیے تفتیشی کام میں مداخلت کی ہے جب کہ یہ شخص سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے لیکن حکومت اسے بچانے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے مفاد میں ریاستی مشینری کو بغیر کوئی وجہ بتائے تعینات کر دیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس کا انکشاف ہونا چاہئے، تحقیقات کے خوف سے بی جے پی لیڈروں کے ہاتھ پاؤں پھول رہے ہیں۔ اتر پردیش پولس اور ان کے سیاسی آقاؤں کی طرف سے عدالت کے وارنٹ کی مداخلت کیوں کی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ بی جے پی نے پولیس فورس تعینات کی ہے تاکہ عادی مجرموں کو جائز قانونی چھان بین اور تفتیش سے بچایا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined