کوچی: کیرالہ ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حال ہی میں کوٹائم میں ایک خاتون مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے کارروائی میں خلل ڈالنے والے احتجاج میں مبینہ طور پر شامل 29 وکلا کے خلاف 'توہین عدالت' کا مقدمہ درج کیا ہے۔
مشتعل وکلا نے 23 نومبر کو ایک وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے بازی کی اور کوٹائم کی ایک عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویویجا سیتوموہن کے ساتھ بدسلوکی کی۔
Published: undefined
کیرالہ ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے ازخود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا معاملہ شروع کیا تھا اور منگل کو جب یہ معاملہ سماعت کے لیے درج کیا گیا تو عدالت کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ وکلاء کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ’’ایک ویڈیو کلپنگ بھی موجود ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو کھلی عدالت میں دیکھیں گے، الزامات بہت سنگین ہیں۔‘‘
Published: undefined
ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت جمعرات کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ معاملہ سنگین ہونے پر بار کونسل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined