جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے تقریباً دو سال بعد وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں جموں و کشمیر کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہونے والی اس کل جماعتی میٹنگ میں چار وزرائے اعلیٰ سمیت 14 لیڈران موجود ہیں جو اپنی بات سب کے سامنے رکھنے والے ہیں۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ 14 اہم لیڈروں کے علاوہ بھی کچھ اہم شخصیتوں کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا جو کہ جموں و کشمیر ایشوز کو لے کر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
کل جماعتی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے جو چار سابق وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے ہیں ان میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، موجودہ رکن پارلیمنٹ عمر عبداللہ، پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد شامل ہیں۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کاوندر گپتا بھی شریک ہوئے۔ انھوں نے بی جے پی-پی ڈی پی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قبل میں جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ رہے نرمل سنگھ نے بھی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کی۔
Published: undefined
مذکورہ سرکردہ لیڈروں کے علاوہ جن سیاستدانوں نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں سینئر کانگریس لیڈر تارا چند، پیپلز کانفرنس کے لیڈر مظفر حسین بیگ، رویندر رینہ، غلام احمد میر، سجاد لون، الطاف بخاری، محمد یوسف تاریگامی، پروفیسر بھیم سنگھ کے نام شامل ہیں۔ یہ سبھی لیڈران کسی نہ کسی طرح سے جموں و کشمیر کی سرگرم سیاست کا حصہ رہے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی حکومت کی جانب سے اس کل جماعتی میٹنگ میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا نام اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے علاوہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، این ایس اے سربراہ اجیت ڈوبھال، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کو بھی اس اہم میٹنگ میں شریک کیا گیا۔ مرکز اور جموں و کشمیر کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined