ہندوستان کے پہلے ’انسانی خلائی مشن‘ یعنی ’گگن یان‘ کے لیے تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ اس مشن کے لیے چار خلاباز کو ٹریننگ دی گئی ہے جن کے نام کا اعلان آج وزیر اعظم نریندر مودی کرنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم مودی 27 فروری سے دو دنوں کے دورۂ جنوبی ہند پر رہیں گے اور اس دوران وہ کیرالہ میں ’وکرم سارابھائی اسپیس سنٹر‘ (وی ایس ایس سی) پہنچیں گے۔ یہاں پر وہ ’گگن یان‘ مشن کے لیے منتخب کیے گئے خلابازوں کے نام کا اعلان کریں گے۔
Published: undefined
اس تعلق سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم مودی تروونت پورم واقع وی ایس ایس سی پہنچیں گے جہاں گگن یان مشن کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ خلابازوں کو ’خلاباز وِنگ‘ بھی سونپیں گے جو ان کی مشن میں شمولیت سے متعلق آفیشیل طور پر ثبوت ہوگا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم دفتر نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم مودی تقریباً 1800 کروڑ روپے کے تین اہم اسپیس انفراسٹرکچر پروجیکٹس کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم جن تین پروجیکٹس کا افتتاح کرنے والے ہیں ان میں شری ہری کوٹہ واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر میں پی ایس ایل وی انٹگریشن فیسلٹی، مہندرگری میں اِسرو پروپلشن کمپلیکس میں سیمی کرایوجینک انٹگریٹیڈ انجن او راسٹیج ٹیسٹ فیسلٹی و وی ایس ایس سی میں ٹرائسونک وِنڈ ٹنل شامل ہیں۔ پی ایس ایل وی انٹگریشن فیسلٹی کے ذریعہ ہر سال لانچ ہونے والے چھ پی ایس ایل وی راکیٹس کی صلاحیت کو بڑھا کر پندرہ کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
بہرحال، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جن چار خلابازوں کا 2018 میں اعلان کیے گئے گگن یان مشن کے لیے انتخاب ہوا ہے وہ سبھی یا تو وِنگ کمانڈرس ہیں یا گروپ کیپٹن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار خلابازوں کے نام پرشانت نایر، انگد پرتاپ، اجیت کرشنن اور چوہان ہیں۔ یہ سبھی خلاباز کئی سارے ٹیسٹ پاس کر کے مشن کے آخری مرحلہ تک پہنچے ہیں۔ چاروں خلابازوں نے کووڈ وبا کے دوران روس کے جیوزدنی گوروڈوک شہر میں اپنی ایک سال کی تربیت مکمل کی۔ اب اِسرو کی ایک یونٹ میں انھیں گگن یان مشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جا رہی ہے۔ ان سبھی کو بنگلورو میں ایسٹروناٹ ٹریننگ فیسلٹی میں بھی ٹریننگ دی گئی ہے۔ منگل کے روز یہ سبھی اِسرو کی وی ایس ایس سی فیسلٹی میں موجود رہیں گے جہاں ان کے نام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined