احمد آباد: مغربی ریلوے نے ’مشن فوڈ ڈسٹریبوشن‘ کے تحت گزشتہ 61 دنوں میں تقریباً 23 لاکھ ضرورت مندوں کو مفت کھانا اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔ تعلقات عامہ کے چیف افسر روندر بھاكر نے جمعہ کو بتایا کہ مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے شرمک اسپیشل ٹرینوں میں دو مئی سے 28 مئی تک سفر کرنے والے 16.87 لاکھ مسافروں کو مفت کھانا اور پینے کے پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ گزشتہ 61 دنوں میں 29 مارچ سے 28 مئی تک مغربی ریلوے کی طرف سے تقریباً چھ لاکھ ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کے پیکٹ دستیاب کرائے جا چکے ہیں۔ تجارتی شعبہ، آر پی ایف، آئی آرسی ٹی سی، چیریٹیبل ٹرسٹ اور این جی او نے سبھی چھ ڈیویژنوں میں مفت کھانا تقسیم کیا۔
Published: undefined
مغربی ریلوے کے ذریعہ خدمت کے جذبے سے چلائی جارہی یہ مہم 29 مارچ سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی ٹرسٹ کے تعاون کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ اس مہم کے لئے واپی کی جین یونین، ولساڈ کے سہكار خیراتی ٹرسٹ، نڈیاد کے جے مانو پریوارٹرسٹ، داہود کے رام روٹی سماج، اجین کی مہاکال مینیجنگ کمیٹی اور چامنڈا ماتا مندر کمیٹی، رتلام کا انڈین ریلیف فاؤنڈیشن، نیمچ اور کشیپ فاؤنڈیشن، ممبئی کا رتن ندھی چیریٹیبل ٹرسٹ جیسی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز