یوکرین کے لفیف شہر میں جمعرات کو ایک روسی میزائل سیدھے ایک رہائشی عمارت پر گری۔ افسران نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق لفیف علاقائی فوجی انتظامیہ کے چیف میکسم کوزتسکی نے کہا کہ یہ پتہ لگانے کے لیے بچاؤ مہم چل رہی ہے کہ کیا ملبہ کے نیچے مزید لوگ پھنسے ہیں۔
Published: undefined
کوزتسکی کا کہنا ہے کہ ’’ہم فی الحال ملبہ کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔ بے شک وہاں زخمی اور مردہ لوگ ہیں۔ اس طرح روسی دنیا لفیف پہنچی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’روسی دنیا کا نتیجہ دیکھیے، یہ ایک رہائشی عمارت پر سیدھا حملہ تھا۔‘‘ ٹیلیگرام پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں لفیف کے میئر اینڈری سدوفی نے کہا کہ ملبہ کے نیچے مزید لوگ ہو سکتے ہیں۔ حملے کی جگہ پر کھڑے ہو کر انھوں نے کہا کہ ’’کئی کمرے، اپارٹمنٹ متاثر ہوئے ہیں۔ کئی عمارتوں کی کھڑکیاں اڑ گئیں اور کئی کاریں ٹوٹ پھوٹ گئیں۔‘‘
Published: undefined
سی این این کے مطابق میئر کا کہنا ہے کہ ’’موجودہ وقت میں عوامی ضروریات اور ایمرجنسی حالات سے جڑے لوگ وزارتی مقام پر کام کر رہے ہیں۔ ملبہ کے نیچے مزید لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، حالات بے حد مشکل ہیں۔ عمارتوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔‘‘ اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے کہا کہ ’’دشمن کو یقینی طور سے جواب دیا جائے گا۔ سخت جواب۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کئی مہینوں سے یوکرینی شہروں پر روس کا حملہ جاری ہے۔ روس خطرناک میزائل اور ڈرون سے حملے کر رہا ہے جو اکثر شہری علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں اور وسیع بلیک آؤٹ کا سبب بنتے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کراماٹورسک میں ایک ریستوراں اور شاپنگ سنٹر پر ہوئے حملے میں بچوں سمیت 13 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined