27 سال بعد ہندوستان ایک بار پھر حسینہ عالم مقابلے کا گواہ بنے گا۔ جمعرات کے روز گزشتہ سال کی حسینہ عالم کیرولینا بیلاسکا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مس ورلڈ 2023 بیوٹی پیجنٹ تقریب کا انعقاد ہندوستان میں ہوگا۔ پریس کانفرنس میں مس ورلڈ آرگنائزیشن کے چیئرپرسن اور سی ای او جیا مورلے بھی موجود تھے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ حسینہ عالم کے مقابلے میں شامل ہونے کے لیے 130 سے زیادہ ممالک کی امیدوار ہندوستان پہنچیں گی اور یہاں وہ اپنے ہنر اور سمجھداری کا مظاہرہ پیش کریں گی۔ اس دوران یہ تمام امیدوار کئی مراحل سے گزریں گی، جن میں ٹیلٹ شو کیس، اسپورٹس کے چیلنجز اور چیرٹی (امداد) سے جڑی چیزیں ہوں گی۔ امیدواروں کو شارٹ لسٹ ہونے کے لیے ایک ماہ میں کئی راؤنڈس سے ہو کرگزرنا ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک مس ورلڈ بیوٹی پیجنٹ 27 سال بعد ہندوستان میں ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل 1996 میں اسے ہندوستان میں منعقد کیا گیا تھا۔ جہاں تک ہندوستان کی حسینہ عالم کا سوال ہے تو پہلی بار 1966 میں ریتا فاریہ پہلی ہندوستانی تھیں جنھیں حسینہ عالج کا تاج ملا تھا۔ ہندوستانی امیدواروں کو اب تک اس مقابلے میں 6 مرتبہ کامیابی ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز