کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ نندی گرام میں پولنگ کے درمیان گڑبڑی کی شکایت کے بعد انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے اس کو واضح نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے کہا کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں کہ 80 فیصد جعلی ووٹنگ ہوئی ہے۔
Published: 02 Apr 2021, 6:45 PM IST
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ووٹنگ کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی دو گھنٹے تک ایک پولنگ اسٹیشن میں بیٹھی رہیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ امت شاہ کے کہنے پر سنٹرل فورس کے جوان ووٹروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ دوسرے جانب بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے نندی گرام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 02 Apr 2021, 6:45 PM IST
پارٹی کے سینئر رہنما اور ریاستی ایگزیکٹو ممبر ششیر بجوریا نے بتایا کہ نندی گرام میں انتخابات کے دوران ممتا بنرجی ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر بیٹھ گئیں اور دو گھنٹے بیٹھی رہیں۔ علاوہ ازیں، پولنگ کے دن پورے حلقہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے باوجود، وہیل چیئر پر بیٹھ کر خود سڑکوں پر آئیں اور اپنے پیچھے سیکڑوں کے مجمع کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ وزیراعلیٰ کا یہ ایکٹ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی ہے اور الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔
Published: 02 Apr 2021, 6:45 PM IST
اسی کے ساتھ ہی پولیس کو بھی تحریری شکایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر بغیر کسی ثبوت کے مرکزی فورس کے جوانوں پر سنگین الزامات عائد کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے پولنگ علاقوں میں سنٹرل فورس کے ملازمین پر حملے ہوسکتے ہیں۔ بجوریا نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی سب کچھ سوچ سمجھ کر کر رہی ہے تاکہ سنٹرل فورس کے جوانوں کو نشانہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب تشدد پھیلانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
Published: 02 Apr 2021, 6:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Apr 2021, 6:45 PM IST
تصویر: پریس ریلیز