مُکھیہ منتری الپ سنکھیَک میدھاوی بالیکا پروتساہن یوجنا‘ کے تحت ضلع نینی تال میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی 85 مسلم ہونہار طالبات کو 1705000 کی ترغیبی رقم ادا کی گئی۔
Published: undefined
اس بابت اطلاع دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دھیرج سنگھ گربیال نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اقلیتی برادری کی غیر شادی شدہ ہونہار طالبات کو ترغیبی رقم دی جاتی ہے جنہوں نے اتراکھنڈ بورڈ اور مدرسہ بورڈ کے تحت کسی بھی اسکول، کالج اور تسلیم شدہ مدرسے سے ہائی اسکول مکمل کی ہے۔ منشی، مولوی اور انٹرمیڈیٹ، عالم کا امتحان ادارہ جاتی طالب علم کے طور پر 76فیصد یا اس سے زیادہ نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔
Published: undefined
علاوہ ازیں وہ جن کی عمر 20 سال سے زیادہ نہیں ہے اور جن کے والدین کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 81000 روپے اور شہری علاقے میں 103000 روپے سے زیادہ نہیں ہے اورطالبہ کل وقتی / جز وقتی ملازمت پر نہ ہو، فائدہ دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول میں منشی یا مولوی کو کم از کم 76 فیصد سے زیادہ یا اس کے برابرنمبر حاصل کرنے والوں کو 15000 اور 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبروں پر 20000 کی رقم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ اور عالم کے امتحان میں کم از کم 76 فیصد نمبروں پر 20000 اور 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبروں پر 25000 کی رقم دی جاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined