ایک طرف تو اپوزیشن پارٹی کے کسی بھی لیڈر کو جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے وہاں کی زمین پر قدم نہیں رکھنے دیا جا رہا ہے، اور دوسری طرف اقلیتی وزارت کا چار رکنی وفد کشمیر کا دورہ کرنے والا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر میں اقلیتی وزارت کی بہبودی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے محکمے کا ایک چار رکنی وفد کل سے کشمیر کا دوروزہ دورہ کرے گا۔
Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM IST
مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اس سلسلے میں اطلاع دیتے ہوئے بتا یا کہ اب چونکہ وقف ایکٹ کا دائرہ عمل بھی ملک کے اُس غیر مشروط حصے تک وسیع ہوگیا ہے اس لئے وہاں کی عوامی زندگی میں انقلاب لانے کی کوششوں کو مربوط بنانے میں خاطر خواہ کامیابی کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔ خبروں کے مطابق کشمیر کا دورہ کرنے والے وفد میں پردھان منتری جن وکاس کاریکرم( پی ایم جے وی کے)اور قومی اقلیتی کمیشن کی جوائنٹ سکریٹری نگار فاطمہ حسین بھی شامل ہیں ۔
Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM IST
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ’یو این آئی‘ کے ایک نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وفد وہاں انتطامیہ کے ذمہ داروں کے علاوہ عوامی اور سماجی ذمہ داروں سے بھی ملاقات کرے گا اور اقلیتی وزارت کو مکمل طور پر فعال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد کی واپسی پر وہ خود بھی کشمیر جائیں گے اور متعلقہ زمرے کے بہبودکے لئے نشان زدکڑیوں کو جوڑنے کے اقدامات کریں گے۔
Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM IST
مختار عباس نقوی نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں لداخ اور جموں میں بھی یہ مشق کی جائے گی تاکہ اقلیتی امور کے محکمے کو جموں و کشمیر اور لداخ میں پورے طور پر فعال کیا جا سکے ۔ اس طرح وہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں حکومت کی پالیسیاں بہتر طور پر عمل میں لائی جا سکیں گی۔
Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM IST
واضح رہے کہ 24 اگست کو کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے 11 لیڈران جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر ائیر پورٹ پر پہنچے تھے لیکن ان میں سے کسی کو بھی ائیر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ اس درمیان صحافیوں کے ساتھ وہاں کی انتظامیہ کے افسران نے بدسلوکی بھی کی۔ کافی ہنگامہ ہونے کے بعد سبھی اپوزیشن لیڈروں کو وہاں سے واپس دہلی آنا پڑا۔ بعد ازاں کئی سیاسی لیڈروں نے حکومت کے اس عمل کو نامناسب ٹھہرایا اور کہا کہ جموں و کشمیرمیں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے وہاں کسی کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔
Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM IST