اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری کو دہلی میں ’ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان‘ ’مشاعرے‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔
Published: undefined
نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مشاعرے میں ملک کے معروف شاعر وسیم بریلوی، محترمہ شبینہ ادیب، منظر بھوپالی، پاپلر میرٹھی، محترمہ صبا بلرامپوری، محترمہ نسیم نکہت، محترمہ ممتاز نسیم، کرنل وی پی سنگھ، سردار سریندر سنگھ شجر، آلوک شریواستو، خورشید حیدر، عقیل نعمانی، ڈاکٹر نیر جلال پوری، سکندر حیات گڑبڑؔ جیسے مشہور شعراء اپنا کلام عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
Published: undefined
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کل یہاں بتایا کہ 20 فروری کو یہ مشاعرہ شام چار بجے سے 7 بجے تک ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل میں ہوگا جس میں ’ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان‘ کے عزم سے لیس رنگ ترنگ نظر آئیں گے اور شعراء کے کلام ’آتم نربھر بھارت‘ کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھنے والے ہندوستان کا احساس کروائیں گے۔
Published: undefined
مسٹر نقوی نے کہا،’مشاعرے، کوی سمیلن ہمارا شاندار ورثہ ہیں،’ان کے ذریعے ہم ’کثرت میں وحدت‘ کی ہندوستانی طاقت کو مزید مضبوط کرتے ہیں‘۔
Published: undefined
مسٹر نقوی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جہاں ایک طرف امن، سماجی ہم آہنگی کے پیغام کی تشہیر کریں گے‘ وہیں ان پروگراموں سے ملک میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جہاں ایک جانب سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں‘ وہیں آرٹ، ادب اور ادبی وراثت کو نئی نسل تک پہنچاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined