قومی خبریں

کورونا نے وزارتِ محنت میں پھر دی دستک، 24 افراد پازیٹو، 2 دن کے لیے دفتر بند

وزارت برائے محنت و روزگار کے 24 افسران اور ملازمین کورونا پازیٹو ملے ہیں۔ اس کے پیش نظر 13 اور 14 جون کے لیے وزارت کی عمارت کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور سبھی کمروں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں کورونا کے بڑھتے قہر کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بار پھر وزارت برائے محنت و روزگار کو سیل کرنے کی نوبت آ گئی ہے۔ دراصل وزارت سے جڑے 24 افسران و ملازمین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دو دن متعلقہ عمارت کو سیل کر کے سبھی کمرے کو سینیٹائز کیا جائے۔ وزارت نے اس درمیان سبھی ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے کام کریں۔

Published: undefined

ڈپٹی سکریٹری ایس کے کالرا نے وزارت کے اسٹاف کے لیے کچھ ہدایات بھی جاری کی ہے۔ انھوں نے پازیٹو ملے سبھی اسٹاف کے ناموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے رابطہ میں آنے والوں کو 13 جون سے کم از کم ایک ہفتہ کے لیے ہوم کوارنٹائن ہونے کے لیے کہا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن اسٹاف میں کسی بھی طرح کی علامت نہیں ہے، وہ گھر سے کام کریں۔ وزارت 13 اور 14 جون کو بند رہے گا۔ اس دوران 'شرم شکتی بھون' میں سینیٹائزیشن کا کام کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس درمیان وزارت محنت و روزگار میں کورونا پازیٹو ملے 24 افسران و ملازمین کے رابطے میں کل 17 لوگوں کے آنے کی خبر ہے۔ وزارت نے رابطہ میں آنے والے اسٹاف کو سیلف کوارنٹائن ہونے کے لیے کہا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور دہلی میں تو حالات کچھ زیادہ ہی خراب ہیں۔ جہاں پورے ملک میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ کو پار کر چکی ہے، وہیں تنہا دہلی میں مریضوں کی تعداد 36 ہزار کو پار کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined