مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں ہند-چین فوجیوں کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی حالت بنی ہوئی ہے۔ سرحد پر چین کے ساتھ جاری رخنہ کے درمیان ایک بار پھر حکومت ہند نے 118 چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت نے 59 ایپس پر پابندی عائد کی تھی اور پھر بعد میں مزید 47 ایپس کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "ابھرتے خطروں کے مدنظر 118 موبائیل ایپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ دستیاب اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ملک کی خودمختاری ، اتحاد ، ملک کی سلامتی اور معاشرتی نظام کے لئے خطرہ بن سکتے تھے ۔" جن 118موبائیل ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پب جی گیم اور ایپ لاک کے علاوہ وی چیٹ اور ایم وی ماسٹر بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے جون میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔
Published: undefined
وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے ان موبائیل ایپ کے غلط استعمال کی شکایت مل رہی تھی۔ یہ صارفین کا ڈاٹا چراکر غیرقانونی طور پر ملک کے باہر بھیج رہے تھے۔ ڈیٹا اور معلومات باہری ممالک سے شیئر کرکے ایپس یوجرس اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے جس کی وجہ سے ان ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایپ پر پابندی کے لئے وزارت داخلہ کے ماتحت ہندوستانی سائبر کرائم کمبی نیشن سینٹر نے بھی اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined