حکومت ہند اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین انتہائی خوشگوار اور خیر سگائی ماحول میں حج 2024 کے معاہدے کے بعد ہندوستان میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیرِ اسمرتی زوبین ایرانی حج کے انتظامی امور میں ہر سطح پر شفافیت لانے اور ہندوستانی حُجاج کو بہتر اور بروقت سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت و راہنمائی کرتے ہوئے آج جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں ۔
Published: undefined
ریلیز کے مطابق وفد میں شامل حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ ای ۔ او ۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن پر مدینہ میں مقیم ہندوستانیوں اور زائرین نے انتہائی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے سیلفی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ مرکزی وزیرِ نے بھی وہاں موجود تمام لوگوں کی محبتوں کا بلند اخلاق کے ساتھ شکریہ ادا کر کیا۔
Published: undefined
وزیرِ موصوفہ سب سے پہلے مسجدِ نبویؐ کی زیارت کی ۔ یہاں ہندوستانی زائرین نے زبردست خوشی اور ولولے کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو بہت دیر تک گھیرے میں لئے رکھا ۔ اس کے بعد ہندوستانی وزیر اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں جہاں دنیا کے تمام ملکوں کے زائرین نے آپ کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے آپ کے ساتھ فوٹو کھینچوانے میں ایک خاص خوشی محسوس کی ۔ مسجد نبوی کے بعد آپ مسجد قبا گئیں یہاں آبِ زم زم نوش کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سُہیل اعجاز خان نے وزیر موصوفہ کو تینوں مقدس مقامات کی تاریخ سے آگاہ کرایا۔ وزیر موصوفہ نے ہر مقام پر حجاج کی بہتری کے لیے انتہائی باریک بینی اور دلچسپی سے جائزہ لیا۔ حتیٰ اُن ہوٹلوں کا بھی سرسری جائزہ لیا جہاں حجاج قیام فرماتے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزیرِ ایرانی ہندوستان کی پہلی غیر مسلم خاتون وزیر ہیں جنھوں نے مدینہ کا دورہ کیا مسجدِ نبوی، اُحد کی پہاڑیوں اور مسجد قبا گئیں۔ اس اعلیٰ سطحی وفد میں وزارتِ خارجہ و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت محترم وی مرلی دھرن ، ہندوستان میں وزارتِ اقلیتی امور کے زیرِ نگرانی پورے ملک میں حج کے انتظامی امور کے لیے مامور حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس،جوائنٹ سیکرٹری (حج) سی۔ پی۔ایس بخشی ، جوائنٹ سیکرٹری نیروپما و دیگر اعلیٰ آفیسران شامل ہیں۔ ہندوستانی حُجاج کے لیے یہ بات بھی قابلِ فخر و اعتماد ہے کہ مملکتِ سعودی عرب نے وزراتِ اقلیتی امور کے زیر نگرانی ہندوستان میں امورِ حج کے طریقہ کار کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے وزیرِ محترمہ اسمرتی بین ایرانی کا شُکریہ ادا کیا ہے۔
Published: undefined
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے بتایا معاہدے کے مطابق 140020 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے فریضہ حج ادائیگی کریں گے۔ جبکہ اب تک 143000 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ جبکہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔ آفاقی نے مزید بتایا خواہشمند عازمین متوجہ رہیں کہ حج درخواست کی آخری تاریخ کی توسیع اب کوئی امکان نہیں ہے۔اور 22 جنوری تک ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیرٹیری میں قرعہ اندازی کرا دی جائے گی، تاکہ حج انتظامات وقت پر مکمل ہوسکیں۔ واضع رہےحج کمیٹی آف انڈیا کا نصب العین حُجاج کی بہتر سے بہتر خدمات انجام دینا ہے۔
Published: undefined
وزیرِ کا بینہ اسمرتی زوبن ایرانی کے اس تاریخی دورے سے توقع ہےکہ حج 20024 پوری طرح سہولیات سے بھرا ایک مثالی حج ہوگا۔ آپ کے اس تاریخی دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب میں برسوں سے قائم شراکت داری میں مضبوط و استحکام اور مثبت و گہرے اثرات پیدا ہونگے جس کے نتائج تمام شعبہائے زندگی خصوصاّ تجارتی اور ثقافتی سطح بہت واضع دیکھائی دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined