پٹنہ: جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور پنچایتی راج کے وزیر کپل دیو کامت کا جمعرات کو دیر رات گئے انتقال ہو گیا۔ وہ 69 سال کے تھے۔ صوبہ کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کپل دیو کامت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
کنبہ کے ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ایک ہفتہ قبل پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالانکہ وہ پہلے ہی گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور حال ہی میں سانس کی تکلیف کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی اور بالآخر انکا انتقال ہوگیا۔
Published: undefined
ریاست کے وزیراعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے کامت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ’’کپل دیو کامت زمین سے جڑے ہوئے سیاستدان تھے۔ کابینہ میں وہ میرے معاون تھے۔ وہ ایک بہترین ایڈمنٹریٹر اور مقبول لیڈر تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے مجھے نجی طور پر دکھ پہنچا ہے۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی علاقوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کپل دیو کامت جے ڈی یو کے قدآور لیڈران میں سے ایک مانے جاتے تھے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے انتہائی مقرب سمجھے جاتے تھے۔ کامت مدھوبنی کے بابو برہی سے ایم ایل اے تھے اور نتیش کابینہ میں پنچائتی راج کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ کامت کی خراب صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جے ڈی یو نے اتوار سے اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی بہو مینا کامت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined