قومی خبریں

دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچا، یلو الرٹ جاری

دہلی کے کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہا۔ اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری کے آس پاس رہا۔ سردی کی لہر کا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سرد لہر، تصویر آئی اے این ایس
سرد لہر، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں دھوپ میں برفیلی ہواؤں کے باعث لوگوں کو سردی سے راحت نہیں ملی اور کرسمس کے موقع پر لوگوں کو سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اتوار کو گھر پر گزارنے کو ہی ترجیح دی۔ اس سیزن میں پہلی بار قومی راجدھانی میں دن کے وقت کچھ مقامات پر شدید سردی کی لہر برقرار رہی۔ کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہا۔ اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت بھی 3 ڈگری کے آس پاس رہا۔ سردی کی لہر کا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل سے سردی سے معمولی راحت متوقع ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے آج (پیر)، 26 دسمبر کو بھی دہلی-این سی آر، اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ نئے سال پر موسم سرما کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں تک ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان میں سردی کی لہر کے ساتھ دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی۔ کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر گیا۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ یہ معمول سے 5 ڈگری کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ یہ معمول سے 3 ڈگری کم رہا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 59 سے 97 فیصد رہا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق پالم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.1 ڈگری، گروگرام 15 ڈگری، غازی آباد 14.5 ڈگری، جعفرپور 13.7 ڈگری، منگیش پور 13.4 ڈگری، نجف گڑھ 15.5 ڈگری، نوئیڈا 15.6 ڈگری، میور وہار 15 ڈگری رہا۔ دوسری طرف لودی روڈ کا کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری، آیا نگر کا 3.5 ڈگری اور رج گھاٹ کا 3 ڈگری رہا۔

Published: undefined

اس بار دارالحکومت میں سردی کی لہر دیر سے شروع ہوئی ہے۔ 2021 میں سردی کی پہلی لہر 18 دسمبر کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس وقت دہلی کا درجہ حرارت 17.8 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آئندہ پیر کو آسمان صاف رہے گا۔ گھنی دھند برقرار رہ سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 اور کم سے کم 4 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب 27 دسمبر سے سردی میں معمولی راحت مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اور کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی 28 سے 31 دسمبر کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 21 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد دن، سردی کی لہر اگلے دو دنوں تک برقرار رہنے اور اس کے بعد کم ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined