پٹنہ: بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے غریبوں کو کم از کم آمدنی کی ضمانت دینے کے پارٹی صدر راہل گاندھی کے اعلان کو تاریخ ساز بتایا اور کہا کہ پارٹی کے لئے غریب اور عام آدمی کا مفاد ہی سب سے مقدم ہے۔
مدن موہن جھا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے غریبوں کی بھلائی کے لئے راہل گاندھی ہمیشہ متفکر رہے ہیں۔ ان کے ذریعہ غریبوں کے لئے کم از کم آمدنی کی ضمانت کا اعلان اسی فکر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم آمدنی منصوبہ کے نافذ ہونے کے بعد ملک میں نہ کوئی بھوکا رہے گا اور نہ ہی کوئی غریب، کانگریس 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں آنے کے بعد یہ پوری دنیا کے لئے ایک تاریخی منصوبہ ہوگا۔
Published: undefined
ریاستی صدر نے کہا کہ حال ہی میں ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں کانگریس نے وہاں کی عوام سے جو وعدے کیے تھے اسے حکومت بننے کے کچھ ہی دنوں میں پورا کر دکھایا ہے۔ لوک سبھا انتخاب کے لئے اپنے منشور میں جو بھی وعدے کرے گی اسے ہر حال میں پورا کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں راہل گاندھی کے تئیں لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔
جھا نے کہا کہ گاندھی غریبوں اور عام لوگوں کے لیڈر ہیں کسی پیسے والے کے سرپرست نہیں ہیں۔ وہ جو بھی کام کر رہے ہیں یا وعدہ کر رہے ہیں غریبوں کے لئے کر رہے ہیں نہ کہ اڈانی۔ امبانی کے لئے۔ دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی جو بھی کر رہے ہیں وہ اپنے پیسے والے دوستوں کے لئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پہلے بھی انسداد غربت پروگرام چلایا تھا اور آئندہ بھی چلائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز