جموں و کشمیر میں ایل او سی کے قریب دہشت گردانہ حملے کی خبر ہے۔ دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں دو فوجی شہید ہوئے جبکہ فوج کے لیے کام کرنے والے دو مزدور بھی مارے گئے۔ دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم پی اے ایف ایف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ جیش محمد کا پراکسی فرنٹ ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ ایل او سی کے قریب بوٹاپتھری گلمرگ کے ناگن پوسٹ علاقے کے قریب فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم فوج کی جانب سے تصدیق کا انتظار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراندازی کی کوشش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا،’ بوٹا پاتھ ری سیکٹر میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے پر اعلیٰ فوجی حکام سے بات کی اور دہشت گردوں کو مارنے کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘
Published: undefined
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ’ شمالی کشمیر کے بوٹا پاتھری علاقے میں فوج کی گاڑیوں پر حملے کی انتہائی افسوس ناک خبر ہے جس میں کچھ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیر میں حالیہ حملوں کا یہ سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ میں اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں دعاگو ہوں کہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی ہو۔‘
Published: undefined
وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس حملے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، " فوج کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے سے صدمہ اور گہرا دکھ ہوا ۔ میں اس کی بلاشبہ مذمت کرتی ہوں اور زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صرف چند گھنٹے قبل جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں دہشت گردوں نے ایک مزدور پر گولی چلا دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined