قومی خبریں

راجوری میں پاکستانی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ ہمارے فوجیوں نے دشمن کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ لیکن اس واقعہ میں حوالدار سامبور گورنگ شدید طور پر زخمی ہوگئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہندوستانی فوج کا ایک حوالدار جاں بحق ہوگیا ہے۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دس جولائی یعنی جمعے کو پاکستانی فوج نے ضلع راجوری میں ایل او سی کے نوشہرہ سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے فوجیوں نے دشمن کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں حوالدار سامبور گورنگ شدید طور پر زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے'۔ دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ حوالدار سامبور گورنگ ایک بہادر، انتہائی پرعزم اور ایک مخلص فوجی تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مہلوک فوجی کی ہمیشہ احسان مند رہے گی۔ ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حوالدار سامبور گورنگ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو قریب ساڑھے بارہ بجے شدید طور پر زخمی ہوئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ زخمی حوالدار کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے آغاز سے ہی کورونا وبا پھیلنے کے باوصف بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اب تک طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں دونوں ممالک کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined