سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ زخمی جوانوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا حملے کے فوراً بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
وہیں گرمائی دارلحکومت سری نگر کے صورہ علاقے میں ایک ماہ قبل نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے شخص کی بدھ کی صبح یہاں ایک اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے صورہ علاقے میں سال گزشتہ کے یکم دسمبر کو نامعلوم بندوق برداروں نے نادف حنیف خان نامی ایک شہری کو اپنی ہی رہائش گاہ پر گو لیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ قریب ایک ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بدھ کی صبح دم توڑ بیٹھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز