سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
Published: undefined
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زمین کے اندر اس گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ماہ اگست کے دوران قریب سات ہلکے درجے کے زلزلے آئے تھے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
Published: undefined
ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دباؤ کے اخراج سے تعبیر کرتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز