قومی خبریں

جموں و کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز لداخ میں تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز لداخ میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 تھی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 2 سو کلو میٹر تھی۔

Published: undefined

قبل ازیں وادی کشمیر میں 12 فروری رات 10 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا اور سال 2005 کے قیامت خیز زلزنے کی یادیں تازہ ہوئی تھیں۔ بتادیں کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Published: undefined

جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined