نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا کہ وزارت ریلوے مہاجر مزدوروں کو اپنے گھر پہنچانے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے لاپرواہی سے کام کررہی ہے اور مزدوروں کو دی جانے والی سہولیات پر جھوٹ بولا جارہا ہے، لہذا وزیر ریلوے پیوش گوئل کو فورا استعفیٰ دینا چاہئے، بصورت دیگر انہیں برخاست کردیا جائے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ مزدوروں کو مفت سفر کی سہولت دے کر گھر پہنچایا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ 85 فیصد سبسڈی دے کر مزدوروں کو اپنے گھر پہنچایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران ٹی وی چینلوں پر ایسی ہی سبسڈی دینے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان نے اس کو مہاجر مزدوروں کے ساتھ وحشیانہ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر مسئلے پر جھوٹ بول رہی ہے اور وزیر ریلوے کی بد انتظامی سب کے سامنے ہے، لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو انہیں فوری طور پر برخاست کرنا چاہئے یا خود انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان مزدور اسپیشل ٹرینوں کے سفرکے دوران 81 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور مظفر پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر فوت ہونے والی خاتون کے لواحقین کے بیانات سے مزدور مسافروں کی پریشانیوں کا پتہ چلتا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ وہ خاتون بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ سفر میں پریشانیوں کی وجہ سے مر گئی ہے۔
Published: undefined
منوسنگھوی نے کہا کہ ریلوے میں افراتفری کا عالم یہ ہے کہ حکومت اس سلسلے میں غلط اعداد و شمار پیش کررہی ہے۔ اس عرصے میں حکومت کے ذریعہ مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے 3740 اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں، لیکن ان میں سے 40 فیصد گاڑیاں آٹھ گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچ پائیں اور 421 گاڑیاں دس گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔ اس کے علاوہ 10 فیصد ٹرینیں 12 گھنٹے تاخیر سے آئی ہیں ۔ ان کے علاوہ 78 گاڑیاں ایک دن سے زیادہ تاخیر سے جبکہ 43 گاڑیاں ڈیڑھ دن کی تاخیر سے پہنچی ہيں۔ اس سچائی کو حکومت نے چھپائی ہے اور ٹرینیں مکمل لاپرواہی اور افراتفری سے چلائی گئی ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اسپیشل ٹرینوں میں سفر کے لئے مہاجرمزدوروں سے کچھ نہیں لیا گیا جبکہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان سے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹرینوں میں سفر کے لئے مزدوروں سے پیسہ نہیں لیا جانا چاہئے اور حکومت دعوی کررہی ہے کہ انہیں مفت پانی کی بوتلیں اور کھانا دیا جارہا ہے۔ مگر حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوچکے ہيں۔ اسلئے ان پریشان کن حقائق کو دیکھتے ہوئے وزیر ریلوے کو برخاست کیا جائے یا انہیں از خودمستعفی ہوجانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined