قومی خبریں

آگرہ میں مگ-29 جنگی طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت 2 افراد نے کھیت میں کود کر بچائی جان

ہندوستانی فضائیہ کا کہنا ہے کہ مگ-29 طیارہ آج معمول کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران سسٹم میں خرابی آنے کے بعد آگرہ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا، اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم آئی جی 29 حادثہ کا شکار، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ایم آئی جی 29 حادثہ کا شکار، تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے آگرہ میں ایم آئی جی-29 جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ آگرہ کے کاگارول واقع سونیگا گاؤں میں فضائیہ کا یہ طیارہ تکنیکی خامی کے سبب بے قابو ہو کر ایک کھیت میں جا گرا۔ زمین پر گرتے ہی اس طیارہ میں آگ لگ گئی اور آس پاس لوگوں کی زبردست بھیڑ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ طیارہ میں سوار پائلٹ اور کو-پائلٹ دونوں کی ہی جان بچ گئی ہے۔

Published: undefined

ڈیفنس سے جڑے افسران نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ سمیت 2 لوگوں نے کھیت میں کود کر اپنی جان بچائی۔ ان کا کہنا ہے کہ مگ-29 جنگی طیارہ میں گرنے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ طیارہ نے پنجاب کے آدم پور سے پرواز بھری تھی اور تربیت کے لیے آگرہ جا رہا تھا تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ جائے حادثہ سے سامنے آئی تصویروں میں جلتے ہوئے جنگی طیارہ کے پاس لوگوں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اس حادثہ کے تعلق سے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ مگ-29 طیارہ آج معمول کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران سسٹم میں خرابی کے بعد آگرہ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پائلٹ نے یہ یقینی بنایا کہ زمین پر جان و مال کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے۔ حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ نے تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب مگ-29 جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ رواں سال 2 ستمبر کو راجستھان کے باڑمیر میں بھی ایک مگ-29 جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ تب بھی وقت رہتے پائلٹ طیارہ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined