پارلیمنٹ میں جمعہ کو جیسے ہی ’بہی کھاتہ‘ والا یونین بجٹ پیش کیا گیا، لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا غصہ اور اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ ایک ٹوئٹر یوزر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’امریکی ڈالر کو کرنسی کا بنچ مارک بنانے کی جگہ ہندوستانی روپے کو مضبوط بنانے پر کام کیوں نہیں کیا گیا۔‘‘
Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM IST
بجٹ کے بارے میں سابق مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اس کی کافی تعریف کی۔ لیکن ان کے ٹوئٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا ’’یہ عام ایماندار ٹیکس پیئر اور متوسط طبقہ کے لیے سب سے خراب بجٹ میں سے ایک ہے۔‘‘
Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM IST
ایک ٹوئٹر یوزور نے مرکزی وزیر مالیات کی بجٹ تقریر کے بعد ایک پرانی فلم کا گانا شیئر کیا۔ وہ گانا تھا ’’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا۔‘‘ مرکزی بجٹ پیش ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد پٹرول 2.50 روپے مہنگا ہونے اور ڈیزل 2.30 روپے مہنگا ہونے پر متوسط طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی۔
Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM IST
ایک دیگر شخص نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر لکھا ’’پٹرول کی قیمتیں، ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں۔ ایماندار ٹیکس پیئرس کو کیا ملا؟ ٹیکس کا فائدہ، پنشن کا فائدہ، کارپوریٹ کمپنیوں کے ذریعہ حاصل گریچوئٹی رقم کیا ملی؟ آپ واقعی میں ایماندار (تنخواہ دار) لوگوں کا خیال رکھتے ہیں؟‘‘ ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا ہے ’’مایوس کن بجٹ 2019... بے روزگاری کے لیے کوئی مدد یا خبر نہیں۔‘‘
Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM IST
بجٹ پر کچھ لوگوں نے مزاحیہ ٹوئٹ بھی کیے اور طنز کے تیر چلائے۔ ایک شخص نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تو، بجٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابھی بھی نیٹ فلکس، پرائم اور ہاٹ اسٹار کی سالانہ رکنیت کے لیے سبسیڈی پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ کیا یہ وہ ہندوستان ہے جس میں ہم رہنا چاہتے ہیں؟‘‘ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی دلچسپ میمس بھی گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز