قومی خبریں

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا بیوی کو طلاق دینے کا اعلان

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں اور 27 سال بعد ان کی شادی ختم ہونے والی ہے

بل گیٹس کی طلاق
بل گیٹس کی طلاق 

سیاٹل: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں اور 27 سال بعد ان کی شادی ختم ہونے والی ہے۔ یہ جوڑا دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی تنظیم ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ‘ میں مل کر کام کرتا رہے گا۔

Published: undefined

اس جوڑے نے ٹوئیٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم بطور میاں بیوی اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔

Published: undefined

انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’ہم نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور بارآور زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined