بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد گوا کے سابق وزیر مائیکل لوبو منگل کے روز کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر لوبو نے کہا کہ 14 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخاب میں کانگریس اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ لوگ بی جے پی حکومت سے پریشان ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر دنیش گنڈو راؤ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کے بعد مائیکل لوبو نے کہا کہ ’’کانگریس 2022 میں 22 سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔ گوا کے لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں اور کانگریس اس بدلاؤ کی شروعات کرے گی۔‘‘ لوبو نے 10 جنوری (پیر) کو بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد کہا تھا کہ گوا میں بی جے پی اپنے کور پارٹی کارکنان کو نظر انداز کر رہی ہے اور اس کا نقصان اس کو اٹھانا پڑے گا۔
Published: undefined
مائیکل لوبو نے بی جے پی کے ساتھ اپنے سیاسی سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے ساتھ میرا کافی اچھا، طویل سفر رہا ہے۔ بی جے پی کارکنان پارٹی سے ناخوش ہیں۔ شاید میں غلط بھی ہو سکتا ہوں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا ہے، اپنے کانوں سے جو سنا ہے، وہی کہہ رہا ہوں۔‘‘ انھوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی الگ طریقے سے چلنے لگی ہے جس میں کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز