ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال میں کوئی بہتری آئی ہے لیکن اس کے با وجود لوگوں کا پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں جانا جاری ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ہفتہ کے روز یہاں ایک میٹنگ میں پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات پرکووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
میٹنگ کے دوران گوا ، ہماچل پردیش ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، راجستھان ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں کووڈ ۔19 کی موجودہ صورتحال کے مجموعی انتظامات اور لوگوں کی ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے ہل اسٹیشنوں اور دیگر سیاحتی مقامات پرکووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کی رپورٹوں کے مدِ نظرلوگوں سے محتاط رہنےکو کہا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کووڈ کی دوسری لہر کا قہر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کو اپنی طرف سے پہل کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے ، سماجی فاصلہ ، اور طے شدہ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانا چاہئے ۔
Published: undefined
اس کے ساتھ یہ بھی پایا گیا کہ ویسے توکووڈ پازیٹو کیسزکی مجموعی شرح شاید کم ہو رہی ہے ، لیکن راجستھان ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ اضلاع میں کووڈ پازیٹو کیسزکی شرح 10 فیصد زیادہ ، جو یقینی طور پر تشویش کی بات ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز