نوح میوات: بڑکلی چوک پر شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنا نویں روز بھی بدستور جاری رہا۔ بعد نماز جمعہ کثیر تعداد میں لوگ دھرنا میں شریک ہوئے۔ میوات وکاس سبھا تنظیم و آر ٹی آئی فورم کے زیر انتظام چل رہے اس احتجاج میں وقفہ وقفہ پر علاقہ میوات کے تمام سر گرم سماجی کارکنان سمیت بیرون میوات سے بھی بلا تفریق لوگ شامل ہو کر یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بڑکلی چوک کے دھرنے کو ختم کرنے کی پولس کی طرف سے کافی کوششیں کی گئیں اور مظاہرین کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے گئے لیکن مظاہرین نڈر نظر آ رہے ہیں اور احتجاج پر ڈٹے ہوے ہیں۔ اس دھرنے میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ نظر آتی ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد کثیر تعداد میں خواتین نے دھرنے میں شرکت کی۔
Published: undefined
بڑکلی چوک دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کی معزز ہستی حاجی اصغر کھیڑلی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں دھرنے میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑکلی چوک کا دھرنا تمام طبقات کے مفاد اور بہتری کے لیے ہے، لہذا اس میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔ نیز یہ ملک کے ہر شہری کی لڑائی ہے۔
Published: undefined
شاہین باغ کی طرح بڑکلی چوک کا دھرنا بھی مذہبی ہم آہنگی کی تصویر نظر آتا ہے، پلول آشرم سے سوامی دھرمانند اور ہرپلی گاؤں کے سرپنچ سردار نرنجن سنگھ نے یہاں کے مظاہرین کو بھرپور حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہرپلی گاؤں کے سرپنچ سردار نرنجن سنگھ نے کہا کہ یہ شہریت ترمیمی قانون صرف مسلمانوں کے ہی خلاف نہیں ہے بلکہ ملک کے ہر طبقہ کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کا قانون بنا کر حکومت دیگر طبقات کی نبض ٹٹولنے کا کام کر رہی ہے اور بی جے پی جلد ہی سکھ، عیسائی، بودھ اور دلتوں کے خلاف بھی اس طرح کے قوانین لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی و این آر پی کی مخالفت کرنا ہندوستان کے ہر طبقہ کا فرض بن چکا ہے۔
Published: undefined
ریاست ہریانہ کانگریس پارٹی کے حزب اختلاف کے لیڈر آفتاب احمد نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ آفتاب احمد نے اپنی اور کانگریس پارٹی کی طرف میوات کے بڑکلی چوک پر جاری غیر معینہ مدت کے دھرنا کو پوری حمایت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جس طرح سے میواتیوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کھڑے ہوکر زندہ دلی کا ثبوت دیا ہے، اس سے میوات کی ماضی کی تاریخ کی یادیں تازہ ہو گئیں۔
Published: undefined
ریاست ہریانہ یونٹ کے مسلم پسماندہ محاذ کے صدر ظفرو الدین الیاسی نے بھی بڑکلی چوک دھرنا میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ’’بڑکلی چوک پر میوات وکاس سبھا کے زیر اہتمام جاری دھرنا تاریخ رقم کرے گا۔ میوات نے ہر دور میں ہر موقع پر ہمیشہ بڑھ چڑھ کر قربانیاں دی ہیں اور آج ایک بار پھر اس قانون کے خامیوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ میوات کا ہر طبقہ اب بیدار ہو چکا ہے۔‘‘
وہیں (راجستھان) کے میوات امروکا چوک دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری رہا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ علاقہ کی با اثر شخصیت عالم دین مولانا ارشد قاسمی میل کھیڑلا کی قیادت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہوئے اور حکومت کی طرف سے لائے گئے سی اے اے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined