قومی خبریں

’میٹرو مین‘ نے بھی دیا متنازعہ بیان، کہا ’پی ایم مودی کے ناقدین محب وطن نہیں‘

بی جے پی لیڈر ای. شری دھرن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’پی ایم مودی کی تنقید کرنے والے لوگ دراصل بی جے پی کے خلاف ہیں، اور یہ لوگ نہیں چاہتے کہ بی جے پی کبھی اقتدار میں رہے۔‘‘

ای شری دھرن، تصویر آئی اے این ایس
ای شری دھرن، تصویر آئی اے این ایس 

اسی سال فروری ماہ میں بی جے پی جوائن کرنے والے اور ’میٹرو مین‘ کے نام سے مشہور ای. شری دھرن نے پی ایم مودی کی تنقید کرنے والوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے نہ صرف ناقدین کی مذمت کی ہے بلکہ ایک ایسا متنازعہ بیان بھی دے دیا ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ بھی اب بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈروں کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ دراصل انھوں نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ایسے لوگ، جو بے وجہ پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، محب وطن نہیں ہو سکتے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی نے اپنی مدت کار میں ملک کی شبیہ بہتر بنانے کے لیے کئی بڑے اقدام اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں شری دھرن نے پی ایم مودی کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ان کے ناقدین پر خوب حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم مودی کی تنقید کرنے والے لوگ دراصل بی جے پی کے خلاف ہیں، اور یہ لوگ نہیں چاہتے کہ بی جے پی کبھی اقتدار میں رہے۔‘‘ میٹرو مین نے مزید کہا کہ ’’اگر مودی کی تنقید صرف حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کی جا رہی ہے تو یہ ملک کے خلاف ہے۔‘‘

Published: undefined

جب شری دھرن سے حال ہی میں کئی غیر ملکی اداروں کی طرف سے ہندوستان کی جمہوریت پر فکر ظاہر کیے جانے کے متعلق رد عمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’ایسے ادارے ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے بہت جلتی ہیں۔ آج ہندوستان کی فوج مضبوط ہوئی ہے۔ اس لیے یہ لوگ اس سے جلتے ہیں۔ آج ہندوستان کی فوج دنیا کی چوتھی سب سے طاقتور فوج ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined