’میٹرو مین‘ کے نام سے مشہور ای. شری دھرن جلد ہی سیاسی سفر شروع کرنے والے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق شری دھرن جلد ہی بی جے پی کا دامن تھامیں گے۔ بی جے پی نے اس سلسلے میں دعویٰ کیا ہے کہ میٹرو مین شری دھرن آئندہ 21 فروری کو پارٹی کی ’وجے یاترا‘ کے دوران بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ بی جے پی سربراہ کے. سریندرن کی قیادت میں بی جے پی 21 فروری سے ریاست میں ’وجے یاترا‘ نکالنے والی ہے۔
Published: undefined
دراصل 21 فروری کو کیرالہ کے کاسرگوڈ میں بی جے پی کی ’وجے یاترا‘ نکلے گی۔ اسی دوران میٹرو مین اپنی سیاسی اننگ کا آغاز کریں گے۔ کیرالہ بی جے پی سربراہ سریندرن کا کہنا ہے کہ شری دھرن 21 فروری کو کاسرگوڈ سے شروع ہونے والی پارٹی کی ’وجے یاترا‘ کے دوران بی جے پی میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ شری دھرن نے بی جے پی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں اب تک شری دھرن کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز