شمال مشرق کی تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ تریپورہ میں جہاں بی جے پی نے لیفٹ کے 25 سال کی حکمرانی کو ختم کر دیا ہے وہیں ناگالینڈ میں بھی بی جے پی اتحاد نے این پی ایف اتحاد کو زبردست ٹکر دی ہے۔ تریپورہ میں جہاں بی جے پی اتحاد نے 44 سیٹوں پر قبضہ کیا وہیں ناگالینڈ میں اسے 29 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ ناگالینڈ میں این پی ایف اتحاد کو بھی 29 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جب کہ 2 سیٹیں آزاد امیدوار کو ملی ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ آزاد امیدوار بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملائے گی یا پھر این پی ایف اتحاد کے ساتھ جانا پسند کرے گی۔
تیسری ریاست یعنی میگھالیہ میں کانگریس 21 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے لیکن یہاں بھی بی جے پی کی غیر کانگریسی حکومت بنانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ میگھالیہ میں محض دو سیٹوں پر فتح حاصل کرنے والی بی جے پی نے کانگریس کی دشمنی میں این پی پی سے رابطہ قائم کیا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح کانگریس یہاں حکومت سازی میں کامیاب نہ ہو۔
Published: undefined
تینوں ریاستوں خصوصاً تریپورہ کے نتائج کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تریپورہ میں ظلم کے خلاف جمہوریت کی فتح۔ تریپورہ کو بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ناگالینڈ اور میگھالیہ کے کارکنان کا بھی شکریہ۔‘‘
Published: undefined
ذرائع کے مطابق بپلب کمار دیب کو پارٹی تریپورہ کا وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں پوچھنے پر انھوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہوں گا، اس بارے میں پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی۔
تریپورہ میں بایاں محاذ کی شرمناک شکست کے بعد پارٹی میں موجود خانہ جنگی بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بایاں محاذ کے کئی لیڈروں نے پارٹی کے بڑے لیڈروں پر حملہ آور رخ اختیار کیا ہے۔
Published: undefined
تریپورہ میں شکست کے بعد سی پی ایم نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ’’بی جے پی بایاں محاذ مخالف ووٹروں کو متحد کرنے میں کامیاب ہوئی۔ بی جے پی نےپیسے اور طاقت کا استعمال کیا۔‘‘
Published: undefined
تریپورہ میں بی جے پی کو مل رہی زبردست فتح پر کئی مرکزی وزراء نے ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ’’تریپورہ میں تاریخی نتائج وزیر اعظم مودی کی باصلاحیت قیادت اور قومی سربراہ امت شاہ کے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔‘‘
Published: undefined
تریپورہ میں زبردست جیت کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ایک بار پھر کانگریس اور بایاں محاذ پر نشانہ سادھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم کانگریس مُکت بھارت کی بات کرتے ہیں، لیکن میں سوچتا ہوں کہ وام پنتھ مُکت بھارت بھی کہہ سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
میگھالیہ میں آزاد ممبر اسمبلی کےسُن نے فتح کے بعد کہا کہ ’’جو پارٹی لوگوں کے لیے کام کرے گی وہ ان کی ہی حمایت کریں گے۔‘‘
Published: undefined
انتخابی نتائج برآمد ہونے کے بعد پرجوش نظر آ رہے بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہا کہ ’’تریپورہ میں ہم حکومت بنانے کی حالت میں ہیں۔ ناگالینڈ میں بھی ہم بہتر حالت میں ہیں۔‘‘ رام مادھو نے بتایا کہ ہیمنت شرما میگھالیہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم تینوں ریاست میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔‘‘
Published: undefined
مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے اس معاملے پر کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں شمال مشرق میں لگاتار ترقی کی وجہ سے زبردست حمایت ملی جو گزشتہ سات دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔ لوگوں کے پاس بھروسہ کرنے کی وجہ ہے اور لوگ ہمارے ساتھ بہتر مستقبل کی امید میں آئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined