قومی خبریں

گروگرام میں میٹرو کی توسیع کو ملی منظوری، 28.5 کلو میٹر طویل راستے میں تیار ہوں گے 27 اسٹیشن

مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا کہ ہریانہ میٹرو کنکٹیویٹی پروجیکٹ پر مجموعی خرچ 5453 کروڑ روپے آئے گا، اس کے تیار ہونے میں چار سال کا وقت لگے گا۔

پیوش گویل، تصویر یو این آئی
پیوش گویل، تصویر یو این آئی 

گروگرام کے باشندوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ گروگرام میں میٹرو کنکٹیویٹی کو توسیع کو منظوری مل گئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز ہاؤسنگ اور اَربن افیئرس منسٹری کی تجویز پر اپنی آخری مہر لگا دی۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں میٹرو کی توسیع کا راستہ صاف ہو گیا۔ میٹرو کنکٹیویٹی کی توسیع ہڈا سٹی سنٹر اور سائبر سٹی کے درمیان ہوگی۔ یہ 28.5 کلومیٹر طویل راستہ کا احاطہ کرے گا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ اس راستہ پر 27 نئے میٹرو اسٹیشن ہوں گے۔ مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا کہ ہریانہ میٹرو کنکٹیویٹی پروجیکٹ پر مجموعی خرچ 5453 کروڑ روپے آئے گا۔ اس کے تیار ہونے میں چار سال کا وقت لگے گا۔ گروگرام میٹرو میں اس توسیع سے 31-2030 تک 17 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا اندازہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گروگرام میٹرو میں توسیع کی اس منظوری سے اولڈ گروگرام کے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچنے والا ہے۔ دراصل اولڈ گروگرام میں ابھی تک کوئی میٹرو لائن نہیں ہے۔ اولڈ گروگرام اب نیو گروگرام سے جڑ جائے گا اور یہ نیٹورک ریلوے اسٹیشن کو بھی جوڑے گا۔ آئندہ فیز میں یہ آئی جی آئی ایئرپورٹ کو بھی جوڑے گا۔ اس سے معاشی ترقی میں بھی رفتار ملے گی۔

Published: undefined

آئیے اب جانتے ہیں کہ ہڈا سٹی سنٹر اور سائبر سٹی کے درمیان تیار ہونے والے اس میٹرو روٹ میں جو 27 اسٹیشن ہوں گے ان کے نام کیا ہوں گے۔ اسٹیشنوں کے نام اس طرح ہیں: ہڈا سٹی سنٹر، سیکٹر 45، سائبر پارک، سیکٹر 47، سبھاش چوک، سیکٹر 48، سیکٹر 72 اے، ہیرو ہونڈا چوک، ادیوگ وِہار فیز 6، سیکٹر 10، سیکٹر 37، بسئی گاؤں، سیکٹر 101، سیکٹر 9، سیکٹر 7، سیکٹر 4، سیکٹر 5، اشوک وِہار، سیکٹر 3، کرشنا چوک، پالم وِہار ایکسٹینشن، پالم وِہار، سیکٹر 23 اے، سیکٹر 22، اُدیوگ وِہار فیز 4، اُدیوگ وِہار 5، سائبر سٹی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined