نئی دہلی: دہلی-این سی آر کے لوگ ایک طرف جہاں گرم اور مرطوب موسم سے پریشان ہیں وہیں، پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 18 جولائی کو بوندا باندی ہو سکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق راجدھانی میں پورے ہفتے ہی ہلکی بارش کا ہونے کا امکان ہے۔ دہلی میں اس پورے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 33-35 کے درمیان رہ سکتا ہے۔ پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بارش جاری ہے، وہیں، آسام، بہار اور یوپی کے نشیبی علاقے اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جہاں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر سمیت بہار اور شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ فی الحال اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے اور لوگوں کو گرم مرطوب موسم کا سامنا رہے گا۔ کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کیرالہ اور ماہے، لکشدیپ، کرناٹک، گجرات ریاست، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق مانسون کا رخ جنوب مغرب کی جانب ہے، جس کی وجہ سے گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، گوا اور کیرالہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں بارشوں کے پیش نظر 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے۔ شملہ میں مقیم محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں 21 جولائی تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے ریاست کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر اور ہریدوار ضلع کے کچھ مقامات اور باقی اضلاع کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ جبکہ پتھورا گڑھ اور باگیشور اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ جس کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دہرادون، اترکاشی، ٹہری، رودرپریاگ، چمولی، چمپاوت اور نینیتال اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کی توقع ہے۔ ان اضلاع کے حوالے سے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے مشرقی راجستھان میں اگلے چار سے پانچ دنوں تک مانسون کے فعال رہنے اور کوٹہ اور ادے پور ڈویژن میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مانسون مشرقی راجستھان کے مختلف مقامات پر اگلے چار سے پانچ دنوں تک سرگرم رہے گا اور کوٹہ اور ادے پور ڈویژن میں بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مغربی راجستھان کے جودھ پور اور بیکانیر ڈویژن کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے اور 17 جولائی کو جودھ پور ڈویژن اور 18 جولائی کو شیکھاوٹی علاقے میں الگ تھلگ مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined