اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جعلی ای میل آئی ڈی بنانے اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ(پی ایس یو) کا فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے جعلی دستخط بنانے والے ایک شخص کو پولس نے بھوبنیشور سے گرفتار کیا ہے۔ملزم کی شناخت منوج کمار سیٹھ کے طور پر کی گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی پولس کے سائبر سیل نے بتایا کہ انہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پرائیویٹ سکریٹری راج بھوشن سنگھ راوت کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے یوگی آدتیہ ناتھ کی جعلی ای میل آئی ڈی بنا کر پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا، ONGC اور GAIL جیسے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ کو پیغامات بھیجے ہیں۔ شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے جعلی دستخط والے اسکین شدہ خطوط منسلک کیے تھے، شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Published: undefined
تحقیقات کے دوران جعلی ای میل آئی ڈی yogiadityanath.mp@gmail.com کی نشاندہی کی گئی اور جعلی ای میل کے مقصد کو سمجھنے کے لیے ای میل کے مواد کا تجزیہ کیا گیا۔ آئی پی ایڈریس کے تجزیہ اور انسانی ذہانت کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔
Published: undefined
آئی ایف ایس او دہلی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ ملزم کو معلوم ہوا کہ اشتہار سے فائدہ اٹھانے کا ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ وہ پولیس سے بچنے کے لیے مسلسل اپنا ٹھکانہ بدل رہا تھا۔ آخرکار پولیس نے اسے جمعہ کے روز بھوبنیشور سے گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ فری لانس صحافی ہے۔ جعلی ای میل آئی ڈی کے ذریعے اپنے مقامی اخبارات کے حق میں اشتہارات حاصل کرنے کے لیے ایسےجعلی خطوط بنائے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز