اورنگ آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم اور ہجومی تشدد اور زد و کوب کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کچھ دن گزرتے نہیں ہیں کہ اس طرح کے ہجومی تشدد کے ذریعے سے مسلمانوں کو ہلاک کرنے یا شدید زخمی کرنے کےکسی نہ کسی نئے واقعہ کی اطلاع آجاتی ہے۔اسی طرح کے ایک معاملے میں اب علاقہ مراٹھواڑا کے بیڑ ضلع میں شرپسندوں فرقہ پرست عناصر نے مسلمانوں پر منظم حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیڑ ضلع کے تعلقے دھارور سے تعلق رکھنے والے تبلیقی جماعت کے افراد کو 16 ستمبر کی رات میں فرقہ پرست غنڈوں نے اپنے تشدد کا نشانہ بنا کر انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی،اور انھیں شدیدزخمی کر کے فرار ہو گیے۔
Published: undefined
بیڑ ضلع پولیس سپرانٹینڈینٹ ہرش پوتدار نے اس ضمن میں آج یو این آئی کو بتایا کہ اس معاملے میں کل رات دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور ان کے علاوہ مزید 3 افراد کی شناخت کی گئی اور اور انکی گرفتاری کے لیے سرچ ٹیم بنائی گئی ہے۔ جلد ہی انھیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
اطلاع کے مطابق دھارور کے تبلیغی جماعت کے امیر اور انکے کچھ ساتھی ایک تدفین اور جنازہ میں کے لیے رات میں دھارور سے امبہ جوگائی جا رہے تھے، راستے میں کیج – امبہ جوگائی روڈ پر انکی کار خراب ہو گئی۔جسکے سبب وہ لوگ راستے میں رک کر کار کا جائزہ لینے لگے، کار کے ریڈیٹر میں پانی ختم ہونے سے دھواں نکل رہا تھا، اس لیے دو لوگ پانی لانے کے لیے گیے۔
Published: undefined
اسی دوران وہاں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آپہنچے اور انھوں نے آتے ہی وہاں موجود قاضی نظام الدین اور انکے دوسرے ساتھی کو گالی گلوچ کی اور مارو لانڈوں کو کہہ کر اپنے دوسرے ساتھیوں کو فون کرکے بلایا، فون کرنے پر فوری قریب سے دو اور موٹر سائیکلوں پر سوار 6 لوگ وہاں پہنچ گئے اور ڈنڈوں اور راستے پر پڑے ہوئے پتھروں سے انکے سروں پر مار پیٹ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں مسلمانوں کی تضحیک اور توہین کرنے کے لیے " لانڈے " لفظ کا استعمال فرقہ پرستوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ غنڈوں کے ذریعے شدید ذدوکوب اور تشدد کے نتیجے میں قاضی نظام الدین اور سہیل تمبولی دونوں بے ہوش کر گرنے کے بعد وہ اسے چلو یہاں سے یہ مرگئے کہہ کر راہ فرار اختیار کی۔زخمیوں کو بیڑ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہےجہاں پتھر سے سروں پر حملہ کرنے سے انکے سروں میں 8، 10 ٹانکے لگانے پڑے ہیں۔
Published: undefined
اور قاضی نظام الدین کی شکایت پر یوسف وڈگاوں پولیس اسٹیشن میں تعزات ہند کی دفعہ 07 ،324، 323،147،148 ، 427 149، اور 504 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی نزاکت اور سنجیدگی کے مدنظر بیڑ ضلع ایس پی ہرش پوتدار یوسف وڈ گاوں پہنچے اور حالات کا جایزہ لیا۔ اور خاطیوں کی گرفتاری اور انکے خلاف سخت کاروائی کا یقین دلایا۔ آج اطلاع کے مطابق پولیس نے اس معاملے سے جڑے دو افرد کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک دوسرے ملزم کی تلاش میں لاتور روانہ ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے اور ابتک بیڑ ، امبہ جوگائی اور دھارور میں ضلع کلکٹر کو محضر پیش کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز