قومی خبریں

ارکان پارلیمنٹ کی معطلی: کھڑگے کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک احتجاجی مارچ

اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی سربراہی میں راجیہ میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک پیدل مارچ کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں سے 140 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک احتجاجی مارچ نکالا۔ ارکان پارلیمنٹ نے یہ مارچ راجیہ سبھا میں رہنما حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کی سربراہی میں کیا۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ہاتھوں میں ایک بینر تھا جس پر یہ 'جمہوریت بچاؤ' لکھا گیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمنٹ سے متعلق موضوعات پر ایوان کے باہر خطاب کر رہے ہیں جو استحقاق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہم معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت اور مودی جی نہیں چاہتے ہیں کہ ایوان چلے۔‘‘

Published: undefined

کھڑگے نے مزید کہا کہ لوک سبھا میں ہم پارلیمنٹ کی حفاظت کی خلاف ورزی سے متعلق موضوع کو اٹھانا چاہتے تھے کہ ایسا کیوں ہوا، یہ کیسے ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ہم چاہتے تھے کہ حکومت ایوان کو اس کے بارے میں بتائے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں ایوان میں نہیں آئے۔ انہیں جو باتیں ایوان میں کرنی چاہئیں وہ باہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما معطلی کے معاملے پر جمعہ کے روز جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔

خیال رہے کہ ایوان میں حکومت سے جواب کا مطالبہ کرنے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے 143 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined