نئی دہلی: ہندوستان کے مفرور تاجر میہُل چوکسی کو ڈومینیکن حکومت واپس انٹیگوا باربوڈا بھیجے گی۔ انٹیگوا باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ڈومینیکا میں میہل چوکسی نے اے بی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ان کی میہل سے پولیس اسٹیشن میں ملاقات ہوئی۔ وکیل کے مطابق میہل نے الزام عائد کیا کہ اس کو اغوا کر کے ڈومینیکا لایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی ہے۔ اس معاملہ راحت کے لئے میہل چوکسی کے وکیل عدالت اپیل دائر کر رہے ہیں۔
Published: undefined
چوکسی حال ہی میں انٹیگوا اور باربوڈا سے فرار ہو گیا تھا اور اس کے خلاف انٹرپول کے ’یلو نوٹس‘ کے پیش نظر اسے پڑوسی ملک ڈومینیکا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انٹیگوا کی میڈیا میں بدھ کے روز یہ خبر آئی۔ انٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤنی نے ہیرا تاجر کو براہ راست ہندوستان بھیجنے کے لئے کہا تھا۔
Published: undefined
انٹیگوا نیوز نے براؤنی کے حوالہ سے کہا، ’’ہم نے ڈومینیکا سے چوکسی کو انٹیگوا نہیں بھیجنے کو کہا ہے۔ اسے براہ راست ہندوستان بھیجنے کی ضرورت ہے جہاں اسے اپنے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔‘‘
چوکسی پنجاب نیشنل بینک کے 13500 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی معاملہ میں مطلوب ہے۔ اس معاملہ میں اس کا رشتہ دار نیرو مودی بھی ملزم ہے اور وہ فی الحال لندن کی ایک جیل میں قید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined