سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آگرہ میں گرفتار کشمیری طلبا کی رہائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم مداخلت کر کے ان طلبا کی رہائی کو یقینی بنائیں گے۔
Published: undefined
موصوفہ نے اس مکتوب، جس کو انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اپ لوڈ کیا ہے، میں وزیر اعظم سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے حالیہ دورہ جموں و کشمیر خاص کر ان کے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ دوستی کرنے کے بیان کے بعد یہ امیدیں کی جا رہی تھیں کہ لوگوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش کی جائیں گی لیکن اس کے برعکس جو ہوا وہ انتہائی تکیلف دہ اور تشویش ناک ہے۔
Published: undefined
ان کا مکتوب میں کہنا ہے کہ 'پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک کرکٹ میچ، جو یہاں مسلسل لاک ڈاؤنز، انٹرنیٹ پرر قدغن اور نقل و حرکت پر پابندیوں سے تنگ آ چکے لوگوں کے لئے محض سامان تفریح تھا، نوجوانوں پر یو اے پی اے جیسے قانون کے تحت مقدمے درج ہونے کا باعث بن گیا، ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجائی تھیں'۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی اپنے مکتوب میں کہتی ہیں کہ 'ہمارے ہونہار طلبا جو ایم بی بی ایس جیسے پروفیشنل کورسز کر رہے ہیں ، کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمے درج کئے گئے'۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'گرچہ یہاں نوجوان ریاستی جبر سے غیر مانوس نہیں ہیں لیکن آگرہ میں تین کشمیری طلبا پر بغاوت کے مقدمے درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا'۔
Published: undefined
موصوفہ کا مکتوب میں کہنا ہے کہ 'ان طلبا کے کالج انتظامیہ کا اعتراف یہ ہے کہ انہوں نے کوئی نعرہ بازی نہیں کی، اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تعزیری کارروائیوں سے نئی نسل اور ملک کے درمیان خیلج مزید وسیع ہوجاتی ہے۔
Published: undefined
ان کا مکتوب میں کہنا ہے کہ 'وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں اور ان کی تقدیر بھی نشیب و فراز کے مراحل طے کرتی رہیں گی لیکن سب سے اہم مسئلہ نئی نسل کا ہے جس کو اپنے ماضی کا بوجھ اٹھا کر بہتر مستقبل کی امیدوں کو پورا کرنے کی کوششیں کرنی ہیں خاص طور پر جب جموں و کشمیر جیسی ریاست کی بات آتی ہے جس کی تاریخ مسلسل دغا بازیوں اور ماضی کے زخموں سے بھری پڑی ہے'۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دانائی یہی ہے کہ حکومت لوگوں کے ساتھ جڑ جائے اور ان کی خواہشات کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ مکتوب کے آخر میں محبوبہ مفتی وزیر اعظم سے ملتمس ہیں کہ وہ مداخلت کر کے ان ہونہار بچوں کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز