قومی خبریں

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو تین سال بعد حاصل ہوا پاسپورٹ

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو تین سال بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ محبوبہ نے نامہ نگاروں سے تصدیق کی کہ اسے پاسپورٹ افسر سے پاسپورٹ حاصل ہوا ہے

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن 

سری نگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو تین سال بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ محبوبہ نے نامہ نگاروں سے تصدیق کی کہ اسے پاسپورٹ افسر سے پاسپورٹ حاصل ہوا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ایک طویل قانونی جنگ لڑی، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے مارچ میں پاسپورٹ حکام کو محبوبہ کے پاسپورٹ پر فیصلہ کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی کو 10 سال کی میعاد والا پاسپورٹ جاری کی گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ محبوبہ مفتی کے سفری دستاویز کی میعاد 2019 میں ختم ہو گئی تھی اور تب سے وہ اس کی تجدید کی کوشش کر رہی تھی۔ محبوبہ کو مارچ 2021 میں اس وقت پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، جب جموں و کشمیر پولیس نے ایک 'منفی رپورٹ' کا حوالہ دیا تھا۔

Published: undefined

حکام نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب جموں و کشمیر ہائی کورٹ دو روز بعد محبوبہ کی بیٹی التجا کی اس عرضی پر سماعت کرنے جا رہا تھا جس میں انہوں نے پاسپورٹ آفس کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں ملک کے لیے مخصوص پاسپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined