گیان واپی مسجد کے بعد تاج محل کے سروے کا مطالبہ بھی ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے زور پکڑ رہا ہے۔ تاج محل کے 22 بند کمروں کو کھولنے کے لیے ایک عرضی بھی عدالت میں داخل کر دی گئی ہے۔ اس درمیان جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی چیئرمین محبوبہ مفتی نے ملک کے موجودہ ماحول پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اگر دم ہے تو تاج محل اور لال قلعہ کو مندر بنا کر دکھائیں۔ پھر دیکھتے ہیں کتنے لوگ ہندوستان میں انھیں دیکھنے آئیں گے۔‘‘
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بی جے پی لوگوں کو ملازمتیں نہیں دلا پا رہی ہے، مہنگائی پر قابو نہیں کر پا رہی ہے، اور ملک کی ملکیت کو لگاتار فروخت کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک آج بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے جا چکا ہے۔ لیکن ان لوگوں کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ’’لوگوں کو مسلمانوں کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ اس میں مسجدوں سے لے کر تاج محل تک شامل ہے۔ ملک کا پیسہ لوٹ کر بھاگنے والوں کو واپس لانے کی جگہ یہ لوگ مغل دور میں بنائی گئی ملکیتوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز