اننت ناگ: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے دور اقتدار کے دوران لوگوں کے دل توڑے، وعدہ خلافی اور دغا بازی کی جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ غلام احمد میر اور محبوبہ مفتی، اننت ناگ پارلیمانی حلقہ انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے ہفتہ کے روز اپنے ایک روڑ شو کے دوران نامہ نگاروں کی طرف محبوبہ مفتی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا 'انہوں نے 2014 سے لیکر حکومت کے پاش پاش ہونے تک لوگوں کے دل توڑے، وعدہ خلافی کی، دغا بازی کی، یہاں کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے لئے تکلیف دہ حالات پیدا کئے، وہ اس کے نتائج سے باخبر ہیں'۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا 'جنوبی کشمیر کے لوگ سیاسی طور پر بہت ہوشیار ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اب کی بار کیا فیصلہ کرنا ہے۔ محبوبہ مفتی کیا پی ڈی پی کے عہدیدار بھی کھل کر انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے ہیں'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز