قومی خبریں

گوجر بکروال طبقے کے رہائشی ڈھانچوں کی انہدامی کارروائی روکی جائے، محبوبہ مفتی کی ایل جی سے اپیل

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خانہ بدوشوں کو بے گھر کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کارروائیوں سے مایوسی ہوئی۔ یہ لوگ اصلی باشندے ہیں اور انہیں امتیازی بنیادوں پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں گوجر بکروال طبقے کے لوگوں کے رہائشی ڈھانچوں کی انہدامی کارروائیوں کی روک کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اصلی باشندے ہیں اور انہیں امتیازی بنیادوں پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔ بتادیں کہ محکمہ جنگلات نے جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ کے روشنی ایکٹ کے متعلق حکمنامے کے تحت جنگل اراضی کو چھڑانے کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'جموں و کشمیر میں خانہ بدوشوں کو بے گھر کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کارروائیوں سے مایوسی ہوئی۔ یہ لوگ اصلی باشندے ہیں اور انہیں امتیازی بنیادوں پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔ منوج سنہا صاحب سے گزارش ہے کہ وہ مداخلت کر کے ان کارروائیوں کی روک کو یقینی بنائیں'۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے لدرو علاقے کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ جنگلات کی طرف سے گوجر بکروال طبقے کے لوگوں کے زمین بوس کیے جانے والے رہائشی ڈھانچوں کا جائزہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

Published: undefined

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں گوجر اور بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کے رہائشی ڈھانچوں کو زمین بوس کر کے یہ جنگل اراضی اپنے ان سرمایہ کار دوستوں کو دینا چاہتی ہے جو ان کی مالی مدد کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined